حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الباقر علیه السلام:
يَأْتى عَلَى النّاسِ زَمانٌ يَغيبُ عَنْهُمْ اِمامُهُمْ فَيا طُوبى لِلثّابِتينَ عَلى اَمْرِنا فى ذلِكَ الزَّمانِ
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ جب ان کے امام اور پیشوا پردۂ غیبت میں چلے جائیں گے پس اس زمانہ میں وہی لوگ خوشبخت ہوں گے جو ہمارے امر پر ثابت قدم رہیں گے۔
بحارالأنوار: ج ۵۲، ص ۱۴۵